← Back to list

حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجرنوالہ ڈویژن میں (ایک کھرب 13 ارب) کی لاگت سے 20…

رپوٹ عمران مغل سے 🙌  گوجرانوالہ 28دسمبر2021( )حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجرنوالہ ڈویژن میں 113.839 ارب (ایک کھرب 13…

Danishkada · 2021-12-28 11:10 · 0 claps · 2.2 min read
#gujranwala #development #local-government #gtv
Open on Medium ↗
Wiki topics: 🏛️ · Politics

حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجرنوالہ ڈویژن میں (ایک کھرب 13 ارب) کی لاگت سے 20 میگا پراجیکٹس شروع | Gujranwala news

رپوٹ عمران مغل سے 🙌 گوجرانوالہ 28دسمبر2021( )حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجرنوالہ ڈویژن میں 113.839 ارب (ایک کھرب 13 ارب) کی لاگت سے 20 میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے تعلیم’ صحت’ مواصلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ عوام کامعیار زندگی بلند ہو گا اور دیرینہ عوامی مسائل میں بھی کمی آئے گی- گوجرانوالہ ڈویژن میں شروع کئے جانے والے میگا پراجیکٹس میں 16.648 ارب سے زائد کی لاگت سے یونیوسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سمبڑیال’1.722 ارب کی لاگت سے سرجیکل سٹی سیالکوٹ کا قیام’ 1.623 ارب سے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کا منصوبہ’ 9.543 ارب سے لاہور سیالکو ٹ موٹر وے کو نارووال سے ملانے کا منصوبہ’ (لمبائی 81.74کلومیٹر)’ 1.645 ارب سے وزیر آباد تا کو ٹ ہرا سڑک کی کشادگی اور بہتری (لمبائی42.80 کلو میٹر)’ 3 ارب سے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا منصوبہ’ 1.924 ارب سے سیالکوٹ پسرور روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ’ 6.720 ارب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بطور ٹیچنگ ہسپتال اپ گریڈ کرنے اور عدم دستیاب شعبوں کی فراہمی’

1.200 ارب سے دھونکل موڑ تا سوہدرہ بائی پاس کا منصوبہ’0.723 ارب سے شہاب پورہ چوک ڈیفنس موڑ سیالکو ٹ پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ’ ایک ارب کی لاگت سے یونیورسٹی آف حافظ آباد کی تعمیر’ پی پی پی ماڈل کے تحت کم و بیش 5 ار ب کی لاگت سے گوجرانوالہ شیخوپوہ روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ، 50 ایکڑ اراضی پر گوجرانوالہ ایکسپو سنٹر کا قیام’ پی پی پی ماڈل کے تحت وزیر آباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ(انڈر پراسیس)’ 8.933 ارب کی لاگت سے گوجرانوالہ سے موٹر وے ایم 2 کوٹ سرور تک 70.15 کلو میٹر سڑک کی دو رویہ تعمیر’ 43.393 ارب کی لاگت سے بی او ٹی (BOT) ماڈل کے تحت69 کلو میٹر کھاریاں سمبڑیال موٹر وے’ انڈسٹریل ڈیزائن اینڈ آٹو مشین سنٹر سیالکوٹ کا قیام جس پر0.972 ارب لاگت آئے گی’ 0.720 ارب سے سپورٹ سنٹر فار ڈینٹل اینڈ سرجیکل ایکوئپمنٹ سیالکوٹ اور 5.598 ارب سے منڈی بہاؤالدین تا سرائے عالمگیر دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں - مزید برآں گوجرانوالہ ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت1.50 ارب کی لاگت سے پہلے مرحلہ میں 201 ترقیاتی اسکیمیں 100 فی صد مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں 4.511 ارب کی لاگت سے 310 سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں 2.20 ارب کی لاگت سے 261 نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں -

Originally published at https://pakcitynews.com on December 28, 2021.


메타데이터
post_id
f2d2ec49d9f1
slug
حکومت-پنجاب-کے-سالانہ-ترقیاتی-پروگرام-کے-تحت-گوجرنوالہ-ڈویژن-میں-ایک-کھرب-13-ارب-کی-لاگت-سے-20-f2d2ec49d9f1
url
https://medium.com/@gtvboss/%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%AD%D8%AA-%DA%AF%D9%88%D8%AC%D8%B1%D9%86%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%81-%DA%88%D9%88%DB%8C%DA%98%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%DA%BE%D8%B1%D8%A8-13-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%D8%A7%DA%AF%D8%AA-%D8%B3%DB%92-20-f2d2ec49d9f1
canonical_url
https://medium.com/@gtvboss/%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%AD%D8%AA-%DA%AF%D9%88%D8%AC%D8%B1%D9%86%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%81-%DA%88%D9%88%DB%8C%DA%98%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%DA%BE%D8%B1%D8%A8-13-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%D8%A7%DA%AF%D8%AA-%D8%B3%DB%92-20-f2d2ec49d9f1
author_url
https://medium.com/@gtvboss
status
ok
fetched_at
2026-07-27 16:47:00